2020ء، 1لاکھ 30ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی 

2020ء، 1لاکھ 30ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی 

  

 (رپورٹ،ارشد گھمن) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے سال 2020ء میں محکمے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق جنوری تا دسمبر 2020ء تک قبضہ مافیا سے 1 لاکھ 30 ہزار کنال اور 19 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 50 ارب اور 2کروڑ95لاکھ سے زائد ہے۔ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر سے 53 کروڑ 33 لاکھ سے زائد ڈائریکٹ رقم وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کرائی۔اینٹی20 ارب اور 22 کروڑ سے زائد ان ڈائریکٹ رقم کی وصولی کرائی۔ رپورٹ کرپشن ایپ پر 7120 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 4857 نمٹا دی گئیں جبکہ 2257 پر کام جاری ہے۔ اینٹی کرپشن نے گزشتہ سال 19162 شکایات جبکہ 5049 انکوائریاں نمٹائیں۔ سال 2020 میں اینٹی کرپشن نے کرپشن کی شکایت پر 1374 نئے کیس رجسٹر کئے گئے۔ اینٹی کرپشن نے جنوری سے دسمبر تک 1801  ملزمان کو گرفتار اور 669 کو چالان کیا گیا، 160 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا، 2650 پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 989 میں بے ضابطگیاں پائی گئیں، مختلف بے ضابطگیوں پر پیٹرول پمپس کو 1 کروڑ 27 لاکھ اور 70 ہزار جرمانہ کیا گیا۔پنجاب میں ڈی سی کے این او سی اور K فارم کے بغیر چلنے والے غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف خصوصی مہم شروع کی گئی۔ غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن میں 639 کی نشاندہی کی گئی345 غیر قانونی طور پر چلنے والے پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا جبکہ 62 کو بند کردیا گیا یا گرا دئیے گئے۔

رپورٹ،ارشد گھمن

مزید :

صفحہ اول -