رکاوٹوں کے باوجود سندھ میں ترقی جاری ہے،بلاول بھٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے وسائل کی فراہمی میں رکاوٹ کے باوجود صوبے میں ترقی کا عمل جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جنہوں نے جمعرات کو ان سے بلاول ہاؤس کرچیا میں ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری اور سید ناصر حسین شاہ کے درمیان سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔سید ناصر شاہ نے پارٹی چیئرمین کو بلدیات، اطلاعات، ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ، جنگلات اور مذہبی امور کے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں پی پی کی کارکردگی کی وجہ سے ہی عوام نے جیالوں کو اپنا مینڈیٹ دیاہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے وسائل کی فراہمی میں رکاوٹ کے باوجود صوبے میں ترقی کا عمل جاری ہے