جماعت اسلامی کی مولانا عبدا لرحیم کے انتقال پر تعزیت

      جماعت اسلامی کی مولانا عبدا لرحیم کے انتقال پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ممتاز عالم دین مفتی مصباح اللہ صابر کے والد بزرگ عالم دین محمد عبدالرحیم کے انتقال پر ان سے ملاقات اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالرحیم نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت میں بسر کی اور اپنے تعلیمی ادارے کے ذاریعے سے بڑی تعداد میں علماء تیار کئے اور ان کی اولاد بھی دین کی خدمت میں آگے آگے ہے۔ اس موقع پر مفتی مصباح اللہ صابر کے علاوہ مولانا آفتاب احمد ملک، جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم محمد افضل، مولانا انیس احمد منصوری و دیگر موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -