سندھ میں کورونا ویکسین کی آزمائشی مرحلہ شروع ہوگیا

سندھ میں کورونا ویکسین کی آزمائشی مرحلہ شروع ہوگیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اور سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔کورونا ویکسین کے لئے سندھ میں رضاکارانہ ٹرائل جاری ہیں، کورونا ویکسین ٹرائل کی جامع رپورٹ وفاقی وزارت صحت کو ارسال کی جائیگی، اور ملک میں پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -