یوایم ٹی دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں 620 ویں نمبر پر 

یوایم ٹی دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں 620 ویں نمبر پر 

  

لاہور (سٹی رپورٹر)  یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے UI گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2020 میں داخل ہوتے ہوئے UI گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی بہترین 912  یو نیورسٹیز میں سے 620 نمبر پر آئی ہے۔ گرین کیمپس اور ماحول کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے حوالے سے یو ایم ٹی کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے یو ایم ٹی کو دنیا کی بہترین یو نیورسٹیوں میں شمار کیا گیا ہے۔ پوری دنیا سے 912 یو نیورسٹیز نے اس درجہ بندی میں حصہ لیا تھا۔ UI گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2020 یو نیورسٹیز کی  بین الاقوامی درجہ بندی کا نظام ہے جو یو نیورسٹیوں کی ماحول دوست پالیسیوں اور ماحولیاتی نظام کو کیمپس کے کاموں اور ڈیزائنز میں مربوط کرنے پر انکی درجہ بندی کرتا ہے۔ یہ بات بھی قابل تشہیر ہے کہ یو ایم ٹی پچھلے تین سال سے QS ورلڈ رینکنگ میں نمایا پوزیشن پر آرہی ہے۔مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکریڈیشن اینڈ ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل(AAQIC) کا کہنا تھاکہ یہ سنگ میل یو ایم ٹی کی متحرک قیادت صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد،  ریکٹر یو یم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم،  ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی اور ایکریڈیشن اینڈ ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل کی ٹیم، ڈین ڈائریکٹرز، 200 سے زائد پی ایچ ڈی سمیت فیکلٹی اور سٹاف کی جدو جہد کا نتیجہ ہے۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کامیابی کے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشعبہ یہ ایک بڑی کامیابی کی بات ہے کہ بیداری پیدا کرنے اور حقیقی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرنے پر یو ایم ٹی کا شمار اعلیٰ یونیورسٹیوں میں کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی بہترین آنٹر پرینیورز اور بزنس لیڈرز پیدا کر رہی ہے کیونکہ تحقیق پر مبنی کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی یو ایم ٹی کی اولین ترجیح ہے۔

 ا نہوں نے مزید بتایا کہ یو ایم ٹی تحقیق کو سماج کی معاشی ترقی کے ساتھ وابسطہ کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے تاکہ حکومت، انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین ایک مضبوط تعلق مربوط ہو سکے۔

مزید :

کامرس -