بزنسمین پینل کاروباری طبقے کے مسائل حل کرے گا، کاشف اشفاق

بزنسمین پینل کاروباری طبقے کے مسائل حل کرے گا، کاشف اشفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)چئیر مین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس کے ہیڈ آفس کراچی میں گزشتہ روز ہونیوالے سالانہ انتخابات میں بھر پور شرکت کی اور فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا اورمتعلقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہم خیال دوستوں کے ووٹ کاسٹ کروائے،اس انتخابی معرکے میں میاں کاشف اشفاق اور انکی ٹیم نے BMPگروپ کے امیدواران کی بھر پور انتخابی مہم چلائی جس کے نتیجے میں BMPنے بھاری مارجن سے کامیابی سمیٹی،اس موقع پر میاں کاشف اشفاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہااس کامیابی پر BMPکی تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،تمام ٹیم نے یکساں محنت کی ہے اور اپنے لیڈر میاں انجم نثار کی قیادت میں جدوجہد کرتے ہو ئے دونوں ہاتھوں سے کامیابی سمیٹی،ایک سوال کے جواب میں میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد BMPقیادت کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں،اب ان کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدے پورے کریں اور اپنی کارکردگی سے ثابت کریں کہBMPھی بزنس کمیونٹی کی اصل نمائیندہ جماعت ہے،اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور کروانے کی صلاحیتوں کی حامل جماعت ہے،میاں کاشف اشفاق اور ان کے ہم خیال دوستوں نے اس کامیابی پرخصوصی طور پر میاں انجم نثار کو مبارکباد دی اور انہیں یقین دلایا کہ ہم BMPٹیم کے ہر اچھے عمل اور کاوش میں شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں،اس موقع پر چئیر مین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے نو منتخب صدرمیاں ناصر حیات مگوں،سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم اور کامیاب ہونیوالے تمام امیدواران کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے گلدستے دئے۔

مزید :

کامرس -