دہلی میں دوروز کیلئے نائٹ کرفیو جشن سال نو گھر پر منانے کی ہدایت

دہلی میں دوروز کیلئے نائٹ کرفیو جشن سال نو گھر پر منانے کی ہدایت

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کی وبا کے سبب سال نو کے موقع پر یکم جنوری کی رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کیلئے نائٹ کرفیو نافذکردیاگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی حکام نے بتایاعوامی مقامات پر 5یا اس سے زیادہ افراد ایک سا تھ جمع نہیں ہو سکیں گے، اس کے علاوہ نئے سال کے موقع پر کسی بھی جشن یا تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔نئی دہلی میں نئے سال کے موقع پر عوامی مقامات پر مجمع لگنے سے روکنے کے کیلئے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ مقامی حکومت کے ماتحت کام کرنیوالی دہلی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے)کی جانب سے کیا گیا۔نئی دہلی کے علاوہ کئی ریاستوں میں نئے سال کے موقع پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ کئی ریا ستوں میں جہاں کورونا وائرس کے کیسز قدرے کم ہیں وہاں ضلعی انتظامیہ کو فیصلہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔بھارت کی تمام ریاستوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاط برتی جا رہی ہے اور لوگوں سے اپیل کی گئی وہ نئے سال کا جشن اپنے گھروں پر ہی منائیں۔

دہلی کرفیو

مزید :

صفحہ اول -