قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی کا اجلاس

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی اورخصوصی اقدامات کااجلاس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبرکی زیرصدارت خیبرانسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈچلڈرن ہسپتال میں منعقدہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے دیگرممبران شیراکبرخان،صالح محمد،شوکت علی،سید فیض الحسن،نواب شیر،محمدابراہیم خان،سردارنصراللہ خان ودیگربھی موجودتھے۔اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی اورخصوصی اقدامات جنیداکبرنے کہاکہ بچوں کوبلاامتیازبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیاجائے،طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے صحت کے حوالے سے غیردستیاب طبی آلات جلدازجلدفراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں اوربچوں کی بیماریوں کے حوالے سے تحقیق کوبھی ترجیح دی جائے۔ممبرقائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی اورخصوصی اقدامات شوکت علی نے کہاکہ خیبرانسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈچلڈرن ہسپتال طبی آلات میں جدت لانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے۔انہوں نے کہاکہ طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیاجائیگی،طبی آلات کی مکمل تفصیل بھی کمیٹی کوپیش کردی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -