پینے کا صاف پانی شہریوں کو فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے، شہریار آفریدی 

پینے کا صاف پانی شہریوں کو فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے، شہریار آفریدی 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے افسوس ماضی میں عوام تک اس نعمت کی رسائی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی گئی مگر ضلع بھر کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں مگر سب سے اہم اور بنیادی سہولت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہے اور مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے فنڈ اسی مقصد کے لیے مختص کیا گیا ہے جس میں جرما میں زڑہ میلہ واٹر سپلائی کے لیے فنڈز کی منظوری کے بعد ٹینڈر ہو چکا ہے آئندہ ماہ اس سکیم پر عملی کام کاآغاز شروع ہو گا اسی طرح یونین کونسل سوڈل کے علاقہ ورشنڈ میں ادھوری واٹر سپلائی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے ایک کروڑ 41 لا کھ کا فنڈ مختص کرنے کے بعد ورک آرڈر بھی جاری ہو چکا ہے جس پر چند دنوں میں باقاعدہ کام کا آغاز ہو گا جرما یونین کونسل کے علاقہ چیچنہ کی عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے بہت جلد یہ منصوبہ عملی شکل میں دکھائی دے گا اس منصوبے کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ کا فنڈ مختص کر دیا ہے یہاں پر ٹیوب ویل اور پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے واٹر ریزر وائر اور گھر گھر پانی پہنچانے کے لیے کام شروع ہے شہریار آفریدی نے کہا کہ قوم سے کیے تمام وعدے پورے ہو رہے ہیں ان شاء اللہ عوام جلد واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔ 

مزید :

صفحہ اول -