قبائلی اضلاع کی تیز ترقی وخوشحالی اولین ترجیح ہے، شہرام خان ترکئی 

قبائلی اضلاع کی تیز ترقی وخوشحالی اولین ترجیح ہے، شہرام خان ترکئی 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی تیز ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی محمود خان کی اسپیشل ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزراء و معاونینِ خصوصی ضم شدہ قبائلی اضلاع کے دورے کر رہے ہیں تاکہ وہاں کے عوام کیساتھ مل بیٹھ کر ان کے مسائل سنی جاسکے اور حل کیلئے باہمی مشاورت سے اقدامات اٹھائی جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اخوروال درہ ادم خیل میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمیشنر کوہاٹ عبدالرحمان، اسسٹنٹ کمشنر حیدر، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم کے علاوہ علاقے کے عمائدین و مشران سمیت نوجوان بھی شریک ہوئی۔اس موقع پر علاقائی مشران و عمائدین نے صوبائی وزراء کا وقتاً فوقتاً قبائلی اضلاع کے دوروں کا تسلسل جاری رکھنے پر صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی مسائل و ضروریات بارے صوبائی وزیر کو تفصیلات سے اگاہ کیا۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے ملکی سا لمیت و امن و امان کی خاطر قبائلی عوام کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی عوام و علاقوں کے مسائل و ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ قبائلی علاقوں کی تیز تر ترقی کیلئے ٹھوس و بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ترقی و خوشحالی کے اثار نمایاں ہونا شروع ہوگئی اور بہت جلد ان علاقوں کی پسماندگی کا دور ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ تعلیم قبائلی علاقوں کے سکولوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج ہو جس کیلئے ہم سب تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں بلعموم 27 ہزار جبکہ قبائلی اضلاع کیلئے با لخصوص 4500 اساتذا کرام بھرتے کئے جارہے ہیں۔ کھلی کچہری میں عوامی شکایات و مطالبات کی روشنی میں صوبائی وزیر نے موقع پر بجلی فیڈرز، صاف پانی کے منصوبوں و سولرائزیشن، سڑکوں پر جاری کام،مڈل سکولوں کی اپگریڈیشن اور ان میں آئی ٹی لیبز کی فراہمی اور پیرنٹس ٹیچرز کمیٹی کا دائرہ کار یقینی و عملی بنانے سمیت 14 جاری سکولوں کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی۔

مزید :

صفحہ اول -