اسامہ کا سراغ لگانے والے کتوں کے 17پِلے انڈین فورس میں شامل

اسامہ کا سراغ لگانے والے کتوں کے 17پِلے انڈین فورس میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی)بھارت اور چین کی سرحد کی حفاظت پر مامور انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)کے کتوں پر مشتمل خصوصی K-9 ونگ میں بیلجئن نسل کے 17کتے کے پِلوں کو بھرتی کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس نومبر میں آئی ٹی بی پی میں پہلے سے موجود میلینوائس نسل سے تعلق رکھنے والے نر گالا اور دو مادہ اولگا اور اولیشیا کے ہاں 17بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ہریانہ میں پیدا ہونے والے ان پلوں کو فوری طور پر آئی ٹی بی ٹی نے تحویل میں لے کر ان کی ٹریننگ شروع کردی اور اب ان 17پِلوں کو باضابطہ طور پر فورس میں شامل کرلیا گیا ہے۔بھارت میں ان پلوں کو بھارتی نام دینے کی خصوصی تقریب بھی ہوئی اور یہ پہلا موقع ہے کہ کتوں کو مقامی نام دیے گئے ہیں،اس سے قبل انہیں مغربی ناموں سے پکارا جاتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ پلوں کا تعلق اسی نسل سے ہے جس نسل کے کتے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کیخلاف آخری آپریشن میں امریکی فوجیوں کے ہمراہ تھے۔خیال رہے کہ آئی ٹی بی پی کا قیام 1962پاک بھارت جنگ کے بعد عمل میں آیا تھا اور 90ہزار اہلکاروں پر مشتمل اس فورس کا مقصد چینی سے متصل بھارتی سرحد کی حفاظت کرناہے۔اس کے علاوہ یہ فورس علیحدگی پسندوں کیخلاف آپریشن میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔
انڈین پلے

مزید :

صفحہ اول -