وفاقی حکومت پی ڈی ایم کی نہیں اپنے اتحادیوں کی فکر کرے، نفیسہ شاہ 

 وفاقی حکومت پی ڈی ایم کی نہیں اپنے اتحادیوں کی فکر کرے، نفیسہ شاہ 

  

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی  پارلیمنٹیرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ان سے الگ ہوگئے ہیں۔ وفاقی حکومت پی ڈی ایم کی نہیں اپنے اتحادیوں کی فکر کرے۔ہم اب حکومتی اتحادیوں سے رابطے کریں گے۔لانگ مارچ کے اعلان نے حکومت کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کا مقصہ اٹھارہویں ترمیم پر سمجھوتہ کرنا نہیں بلکہ ہم تحریک انصاف کو کھلا میدان دینا نہیں چاہتے۔جس کسی پارٹی نے اٹھارہویں ترمیم پر سمجھوتہ کیا اس کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔کسی کو بھی سندھ کے جزیروں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر تعلیم سندھ کے کیمپ آفس کلفٹن میں صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا اور عاجز دھامراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومتی نمائندے  پی ڈیم ایم کی سرگرمیوں پر کمنٹری کرتے ہیں لیکن اپنی کارکردگی پر نظر نہیں ڈالتے ہیں۔ملک میں گیس اور پٹرول کا بحران ہے۔گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتوں کاپہیہ جام ہے۔حکومت کی جانب سے عوام پر پھر ایک مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرکے پٹرول بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے لیکن حکومتی وزراء اس کو کوئی فکر نہیں ہے۔وزیرخارجہ سے کوئی پوچھے کہ آپ کی کارکردگی کیاہے۔شبلی فراز ہمیں حکومت کی کارکردگی کے بجائے الزامات لگاتے نظرآتے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔  

 نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ اول -