ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں  ایک ہفتے میں 5کروڑ91لاکھ ڈالرکی کمی 

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں  ایک ہفتے میں 5کروڑ91لاکھ ڈالرکی کمی 

  

 کراچی(آن لائن)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 5کروڑ91لاکھ ڈالرکی کمی سے20ارب25کروڑ40لاکھ ڈالر کی سطح پرآ گئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 24دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب31کروڑ31لاکھ ڈالرسے گھٹ کر20کھرب25ارب40لاکھ ڈالر ہوگئے۔جس میں مرکزی بینک کے ذخائر6کروڑ53لاکھ ڈالر کی کمی سے13ارب 15کروڑ9لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 62لاکھ ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر7ارب  10کروڑ31لاکھ ڈالر ہوگئی۔

ملکی زرمبادلہ

مزید :

صفحہ اول -