سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں  سال کے پہلے دن سردی کی شدت برقرار ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا، یوں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

شہر میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا ، آج کا  درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں  شمالی سمت سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید :

ماحولیات -