"کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کر سکتا" 2020 کی آخری شام عائزہ خان کا دانش کیلئے پیغام

"کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کر سکتا" 2020 کی آخری شام عائزہ خان کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ویب ڈیسک)  اداکارہ عائزہ خان نے 2020ء کے اختتام پر آخری پیغام اپنے شوہر دانش تیمور کے نام  کردیا اور کہا کہ کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کر سکتا۔

 عائزہ خان نے انسٹا گرام پر دانش تیمور کے ساتھ حسین سی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کرسکتا کیوں کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر لمحے آپ کی نہ جانے کتنی ضرورت ہے۔اداکارہ  نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں جو خوشیاں آپ لے کر آئے، اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی لیکن تمام تر باتوں کے باوجود میری فیملی کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ساتھ رہنے کے لیے میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے دانش سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ 2020ء کا سب سے خوبصورت ترین اختتام ہے، ساتھ ہی نیا سال مبارک بھی ہو۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

مزید :

تفریح -