کورونا کے وار جاری ، 71 افراد جان کی بازی ہار گئے ، دو ہزار 463 کیسز کی تصدیق 

کورونا کے وار جاری ، 71 افراد جان کی بازی ہار گئے ، دو ہزار 463 کیسز کی تصدیق 
کورونا کے وار جاری ، 71 افراد جان کی بازی ہار گئے ، دو ہزار 463 کیسز کی تصدیق 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 71 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 773 پر پہنچ گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 39 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں مزید دو ہزار 463 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مجموعی کیسز کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 178 ہو گئی ہے ۔

صوبائی صورتحال 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ15 ہزار 679 ، پنجاب میں ایک لاکھ 38 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 701، اسلام آباد میں 37 ہزار 888، بلوچستان میں 18 ہزار 168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

فعال کیسز 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار773 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 176 ہوگئی ہے۔سب سے زیادہ اموات پنجاب اور اس کے بعد سندھ میں ہوئی ہیں ، 71 افراد میں سے 39 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے جو کہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 افراد ایسے تھے جو کہ کورونا وائرس کے باعث حالت خراب ہونے کی وجہ سے گھر پر ہی انتقال کر گئے ۔

صحت یاب ہونے والے افراد 

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 156 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 229 ہوگئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -