نیو ایئر نائٹ، لاہور میں گزشتہ رات فائرنگ اور شراب نوشی کے الزام میں کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ؟ سی سی پی او لاہور نے بتا دیا 

نیو ایئر نائٹ، لاہور میں گزشتہ رات فائرنگ اور شراب نوشی کے الزام میں کتنے ...
نیو ایئر نائٹ، لاہور میں گزشتہ رات فائرنگ اور شراب نوشی کے الزام میں کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ؟ سی سی پی او لاہور نے بتا دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں نیوایئر نائٹ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف 112 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ ، شراب نوشی ، آتشبازی پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 112 مقدمات درج ہوئے ، جن میں 126 افراد کو حراست میں لیا گیاہے ۔ عمرشیخ کا کہناتھا کہ نیوا یئر نائٹ پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 36 اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 26 مقدمے درج ہوئے ہیں ۔ آتشبازی پر 20 مقدمات درج کرتے ہوئے 30 افراد کو گرفتار کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -