گوادر میں باڑ کی تعمیر کا کام روک دیا گیا 

گوادر میں باڑ کی تعمیر کا کام روک دیا گیا 
گوادر میں باڑ کی تعمیر کا کام روک دیا گیا 

  

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوادر میں باڑ کی تعمیر کا کام روک کر معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی حمل کلمتی کا کہنا ہے کہ باڑ صرف سرمایہ کاروں کو محفوظ کرنے کے لیے لگائی جارہی ہے، باڑ لگانی تھی تو پورے ضلع گوادر میں لگاتے، بھائی کو بھائی سے الگ کیاجارہا ہے،عوام باڑمیں نہیں رہنا چاہتے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی زمینوں کی قیمت بڑھنے کا فائدہ گوادر کے لوگوں کوہوگا، گوادرمیں 1600افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی جب کہ سریاب کا روڈ ملک کاتاریخی روڈ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -گوادر -