مسلح افراد کی فائرنگ، تحریک انصاف کا مقامی رہنماءبیٹوں اور محافظ سمیت جاں بحق

مسلح افراد کی فائرنگ، تحریک انصاف کا مقامی رہنماءبیٹوں اور محافظ سمیت جاں ...
مسلح افراد کی فائرنگ، تحریک انصاف کا مقامی رہنماءبیٹوں اور محافظ سمیت جاں بحق

  

نوشہرہ(ویب ڈیسک) نوشہرہ کینٹ کے علاقہ حکیم آباد ڈھیری میں مسلح مخالفین ملزمان کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما ملک خالد خان دو جوان بیٹوں اور محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

حکیم آباد جی ٹی روڈ پر قائم سی این جی اسٹیشن کے مالک اور تحریک انصاف کے رہنماءملک خالد خان بیٹوں نوید خالد، یاسر خالد اور محافظ خالد کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں گولیاں لگنے سے موقع پر چل بسے، ملزمان فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او زرداد خان پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پہنچ گئے اور ملزمان کے مقدمہ درج کرکے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دیدی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -