نیو ایئر نائٹ پر بچوں اور خواتین کو ڈرانے کیلئے نوجوان ایسا ماسک پہن کر آگیا کہ پولیس اہلکاروں نے فوری گرفتار کرلیا

نیو ایئر نائٹ پر بچوں اور خواتین کو ڈرانے کیلئے نوجوان ایسا ماسک پہن کر آگیا ...
نیو ایئر نائٹ پر بچوں اور خواتین کو ڈرانے کیلئے نوجوان ایسا ماسک پہن کر آگیا کہ پولیس اہلکاروں نے فوری گرفتار کرلیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) گزشتہ رات نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ماسک پہن کر بچوں اور خواتین کو ڈرانے والے منچلے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پشاور پولیس کے مطابق موتی محلہ کے نوجوان اسد کو نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پرماسک پہن کر بچوں اور خواتین کو ڈرانے کے نتیجے میں تھانہ شاہ قبول پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیو ایئر نائٹ پر مختلف شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

شہر قائد کراچی میں نئے سال کی آمد کے موقع پر نوجوانوں اور فیملیز کی بڑی تعداد سی ویو پہنچی ہے جہاں سیکیورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

نئے سال کے آغاز پر کراچی میں ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں لڑکی سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔

شہرمیں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے الزام میں 16 افراد کو حراست میں لےکر مقدمات درج کرلیے گئے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے کوہ نور میں بھی کئی نوجوان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر دھر لیے گئے۔

اسلام آباد کے نجی مال کی انتظامیہ کی جانب سے سال نو کو خوش آمدید کرنے کے لیے آتش بازی کا اہتمام کیا گیا تھا، آتش بازی دیکھنے کے لیے شہریوں کی ایک بری تعداد نجی مال کے باہر پہنچی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -