چین کی ترقی کا ماڈل پاکستان کیلئے موزوں ہے : عمران خان 

چین کی ترقی کا ماڈل پاکستان کیلئے موزوں ہے : عمران خان 
چین کی ترقی کا ماڈل پاکستان کیلئے موزوں ہے : عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چین سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں،چین نے بہت تیزی سے ترقی کی ، پاکستان میں صنعتوں کے قیام کیلئے اقدامات کیے ،چینی سفیرمیئررہ چکے ہیں،تعمیر و ترقی کوسمجھتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ چین نے70کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا جو دنیاکیلئے مثال ہے،چین کی ترقی کا ماڈل پاکستان کیلئے بہت موزوں ہے،ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کوغربت سے نکالیں،ایکسپورٹ میں ترقی کیلئے چین سے مدد لیں گے،صنعتی ترقی کیلئے چین سے شراکت داری ضروری ہے،بدقسمتی سے زراعت پرکسی نے توجہ نہیں دی،سی پیک کے منصوبوں میں زراعت بھی شامل ہے،چین نے 35 سال میں 70 کروڑلوگوں کوغربت سے نکالا،دنیامیں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتاہواملک چین ہے،پہلا سال معیشت سنبھالنے میں لگا،دوسرے سال کوروناکاسامنارہا،پاکستان ان ممالک میں شامل جنہوں سے کوروناکاکامیابی سے مقابلہ کیا،کورونا کی وجہ سے دنیامیں صحت کے نظام جواب دے گئے،ہم نے کاروباردوست پالیسیاں بنانی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -