رکشہ سوار لڑکی سے مبینہ زیادتی، معاملہ اسمبلی تک پہنچ گیا

رکشہ سوار لڑکی سے مبینہ زیادتی، معاملہ اسمبلی تک پہنچ گیا
رکشہ سوار لڑکی سے مبینہ زیادتی، معاملہ اسمبلی تک پہنچ گیا

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک)پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں رکشہ سوار فیملی سے واردات اور لڑکی سے مبینہ زیادتی پر ایم پی اے زہرا نقوی نے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیا۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ صوبائی اسمبلی زہرا نقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فاروق آباد کے علاقے فتح پور کے قریب تین ڈاکوؤں نے فیملی کو لوٹا۔

توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈاکوؤں نے رکشہ سوار فیملی کو رسیوں سے باندھ کر ان کی 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کے ذمے دار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیا اقدامات کیئے گئے؟ یہ ایوان کو بتایا جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں سرگودھا روڈ پر فتح پور موٹر وے پل کے قریب رات گئے رکشہ سوار فیملی کو مبینہ طور پر اغواءکر لیا گیا تھا، ورثاءکی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہیں اغواءکرنے والے ملزمان نے ان کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -