”اپوزیشن ممبر نے دھمکی دی کہ ہم آئیں گے تو آپ کے خلاف ۔۔۔“مراد سعید نے قومی اسمبلی میں بڑا دعویٰ کر دیا 

”اپوزیشن ممبر نے دھمکی دی کہ ہم آئیں گے تو آپ کے خلاف ۔۔۔“مراد سعید نے قومی ...
”اپوزیشن ممبر نے دھمکی دی کہ ہم آئیں گے تو آپ کے خلاف ۔۔۔“مراد سعید نے قومی اسمبلی میں بڑا دعویٰ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )مراد سعید نے کہاہے کہ اپوزیشن ممبر نے دھمکی دی کہ ہم آئیں گے تو آپ کے خلاف انتقامی کارروائی کی جائے گی۔
مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا نیب یاپی ٹی آئی نے کہا تھاکہ پانامہ پیپرآنے سے پہلے پریس کانفرنس کریں،پاناما کی خبرغلط تھی تو ان کےخلاف کیس کیوں نہیں کیا،عدالت میں کرپشن ثابت ہوئی تو اداروں کونشانہ بنادیتے ہیں،اپوزیشن ممبر نے دھمکی دی کہ ہم آئیں گے تو آپ کے خلاف انتقامی کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہناتھا کہ رپورٹ میں ایک پارٹی کے شریک چیرمین کے بارے میں بھی ذکر ہے،سوئس اکاو¿ٹنس، سرے محل،گولڈ کے حوالے سے کرپشن پررپورٹ موجود ہے۔ ان کا کہناتھا کہ انھوں نے اداروں کو اپنی کرپشن کے دفاع کے لیے استعمال کیا ،جمہوریت نام ہے احتساب اور شفافیت کا ،بہترین جمہوریت کے لیے میڈیا کا بہت اہم کردار ہے،کیانیب نے پاناما پیپرز جاری کیے تھے ،جعلی اکاو¿نٹس پر پوری جے آئی ٹی ہے،کیا یہ عمران خان نے بنائی تھی۔
ان کا کہناتھا کہ پاناما پیپرز آنے کے بعد آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے استعفا دیا ،کیا نیب نے کہا تھاپاناما پیپرز آنے سے پہلے آپ انٹرویومیں کہیں یہ پراپرٹی ہماری ہے؟سپریم کورٹ میں قطری خط آجاتا ہے ، کیلیبری فونٹ کے ذریعے جعل سازی کرتے ہیں ،

مزید :

قومی -