پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ،بابراعظم کو کتنے اعزازات سے نوازا گیا ؟ جانئے 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ،بابراعظم کو کتنے اعزازات ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ،بابراعظم کو کتنے اعزازات سے نوازا گیا ؟ جانئے 
سورس: Twitter/@babarazam258

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 کے ایوارڈ ز اکا اعلان کر دیاہے ، بابراعظم کو دو ایوارڈز دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو موسٹ ویلیوایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیاہے ، محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دیئر ایئر ، فواد عالم کو انفرادی کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیاہے ۔
 فاسٹ بولرنسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر اور ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔ کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیاگیا ہے ۔ آصف یعقوب ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بہترین امپائر قرار پائے جبکہ ایمرجنگ ڈومیسٹک کی بہترین خاتون کرکٹرفاطمہ ثنا کو قرار دیا گیا۔ ان کے علاوہ عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ایئرقرار پائیں ہیں ۔

مزید :

کھیل -