’دوسرے ٹیسٹ میچ کی اہمیت کا سب کو علم، سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں‘

’دوسرے ٹیسٹ میچ کی اہمیت کا سب کو علم، سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ...
’دوسرے ٹیسٹ میچ کی اہمیت کا سب کو علم، سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں‘
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی اہمیت کے بارے میں سب کو علم ہے اور ہم یہ جیت کر سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اتوار سے کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں شروع ہو رہا ہے جہاں ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا کہ یہ ایک نیا میچ اور نیا دن ہے، کرائسٹ چرچ کی کنڈیشنز ترنگا سے مختلف ہیں، اسی مناسبت سے ٹریننگ سیشن کیا، خاص طور باؤلنگ کے حوالے سے بات کی ہے کہ جلد وکٹیں حاصل کرنے کا فائدہ ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ جلد وکٹیں کیسے حاصل کرنی ہیں۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 91 اور دوسری اننگز میں 19 رنز بنانے والے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا کہ سیریز کا آخری میچ ہمارے لئے بہت معنی رکھتا ہے، تمام کھلاڑی سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے ہم 100 فیصد دیں گے، ٹیسٹ میچ جیتیں اور سیریز برابر کریں گے۔

فہیم اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آخری میچ سے بہت سیکھا، اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے، آج ٹریننگ سیشن میں کنڈیشنز کے مطابق باﺅلنگ کرنے کی تیاری کی ہے جبکہ بلے باز بھی بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی پہلے ٹیسٹ میچ میں کی جانے والی غلطیوں پر قابو پا کر بہتری کارکردگی دے سکیں۔ 

مزید :

کھیل -