وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرانے کا اعلان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرانے کا اعلان
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرانے کا اعلان

  

 پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ حکومت مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنائے گی، مندر کی دوبارہ تعمیر کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی مقدس مقامات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -