” مفتی منیب الرحمان کو ریاستی سطح پر بڑا عہدہ دیا جا سکتا ہے“ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اعلان کر دیا 

” مفتی منیب الرحمان کو ریاستی سطح پر بڑا عہدہ دیا جا سکتا ہے“ وزیر مذہبی ...
” مفتی منیب الرحمان کو ریاستی سطح پر بڑا عہدہ دیا جا سکتا ہے“ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اعلان کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کو کوئی اور بڑا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی سماءنیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہناتھا کہ مفتی منیب الرحمان کوان کی خواہش پرچیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان کوریاستی سطح پر کوئی بڑا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔وزیر مذہبی امورکا کہنا تھا کہ 46 سال میں سے 20 سال مفتی منیب الرحمن رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین رہے،نئے چیئرمین سے رویت ہلال کے معاملے پر قومی یکجہتی کی توقع ہے۔نورالحق قادری نے تسلیم کیا کہ مفتی پوپلزئی کو قابو کرنا آسان کام نہیں۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزادنے امید ظاہر کی ہے کہ اب ملک میں ایک ساتھ عید ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو 19 برس عہدے پر رہنے کے بعد بدھ کو ہٹایا گیا تھا۔ان کی جگہ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب عبدالخبیرآزاد کونیا چیئرمین بنایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -