پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی لیکن فلائٹ آپریشن کب سے شروع ہوگا؟

پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی لیکن ...
پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی لیکن فلائٹ آپریشن کب سے شروع ہوگا؟

  

کراچی(آئی این پی ) پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی ، نجی ائیرلائن کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن جنوری کے وسط سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی گئی، سعودی ایوی ایشن گاکا نے نجی ایئرلائن سرین ایئر کو لائسنس جاری کردیا۔ گاگا نے نجی ایئرلائن سرین ائیر کو 2سال کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کیا ،ہرسال تجدید ہو گی ، نجی ائیرلائن کاسعودی عرب کیلئےفلائٹ آپریشن جنوری کے وسط سےشروع ہوگا۔

انتظامیہ نجی ائیرلائن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فضائی آپریشن بحال ہوتےہی پروازوں کاآغاز ہوگا ، پروازیں کراچی ،اسلام آباد لاہور اور ،پشاور سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نجی ائیرلائن پہلے مر حلے میں جدہ ،ریاض کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی اور دوسرے مرحلے میں مدینہ ،دمام و دیگر شہروں کیلئےآپریشن شروع ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -