پاکستان شاہینز نے تیسرے ٹی 20 میچ میں کینٹربری کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان شاہینز نے تیسرے ٹی 20 میچ میں کینٹربری کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان شاہینز نے تیسرے ٹی 20 میچ میں کینٹربری کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شاہینز نے تیسرے ٹی 20 میچ میں کینٹربری کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، روحیل نذیر 69 اور حسین طلعت 53 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے نواح میں واقع لنکن میں مہمان ٹیم نے 170 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،روحیل نذیر 69 اور حسین طلعت 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،کینٹربری کے شین ڈیوی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کینٹربری کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے،ٹائلر لورٹنن نے51 رنز بنائے، چیمبر لین 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے، حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں،پاکستان شاہینز کی ٹیم اپنا چوتھا ٹی 20 میچ تین جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -