مارشل آرٹس اور کرکٹ کے بعد فردوس عاشق اعوان کی ریسکیو 1122 کی بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

مارشل آرٹس اور کرکٹ کے بعد فردوس عاشق اعوان کی ریسکیو 1122 کی بائیک چلانے کی ...
مارشل آرٹس اور کرکٹ کے بعد فردوس عاشق اعوان کی ریسکیو 1122 کی بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو ٹریننگ سینٹر میں موٹر سائیکل چلائی۔موٹر سائیکل چلانے میں ریسکیو اہلکاروں نے فردوس عاشق اعوان کی مدد کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایمبولینس بائیک چلا کر خواتین ریسکیوورز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز زخمی ہیں، میں انہیں ریسکیو کرنے کو بھی تیار ہوں، لڑکیوں کو بھی فرسٹ ایڈ کی تربیت دینی چاہیئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریسکیو کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے 2021ءکا استقبال کر رہے ہیں، خوشی ہے کہ پرویز الٰہی نے میرے اس ویژن کو حقیقت میں بدلا۔

انہوں نے کہا کہ میرا اپنا بھائی روڈ ٹریفک حادثے میں وفات پا گیا تھا، ایمبولینس کے عملے کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے میرے بھائی کی موت واقع ہوئی تھی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ قوم کے ان سپوتوں نے لوگوں کی جان بھی بچائی اور املاک بھی، جہاں اپنے بھی باہر آ جاتے ہیں وہاں ریسکیو کا عملہ ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان ہونے کا مقصد انسانوں کے دکھوں کا مداوا ہے، آپ کا جذبہ اور جنون معاشرے کے دیگر طبقات کو متاثر کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -