’کاش محمد عامر اور سمیع اسلم نے ریٹائرمنٹ سے پہلے بورڈ سے بات کی ہوتی‘ بالآخر احسان مانی بھی بول پڑے

’کاش محمد عامر اور سمیع اسلم نے ریٹائرمنٹ سے پہلے بورڈ سے بات کی ہوتی‘ ...
’کاش محمد عامر اور سمیع اسلم نے ریٹائرمنٹ سے پہلے بورڈ سے بات کی ہوتی‘ بالآخر احسان مانی بھی بول پڑے
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ محمد عامر اور سمیع اسلم کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس ہے، کاش ان دونوں نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے بورڈ سے بات کی ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ دنیا کے دیگر نامور فاسٹ باﺅلرز کی طرح ہر طرز کی کرکٹ کیلئے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے بجائے محمد عامر نے پہلے خود کو وائٹ بال کرکٹ تک محدود کیا اور پھر ریٹائرمنٹ لے لی،سمیع اسلم کو فواد عالم کی طرف دیکھنا اور کم بیک کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

احسان مانی نے مزیدکہا کہ کورونا کی وجہ سے یہ ایک انتہائی مشکل سال تھا تاہم کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں ہم سب سے آگے رہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ءکو مکمل کیا، انگلینڈ کا دورہ اور ڈومیسٹک سیزن شروع کیا، پانچوں ٹیسٹ میچز میں ہمارے ٹیم کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی مثبت پہلو بن کر سامنے آئی۔ 

مزید :

کھیل -