تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد دپیکا پڈوکون کا نیا پیغام آگیا
ممبئی (ویب ڈیسک) سال نو کے آغاز پر بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے تمام تر پوسٹس اور تصویریں ڈیلیٹ کر دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پائی جا رہی تھی تاہم اب دیپیکا نے اپنے چاہنے والوں کی اس تشویش کو ختم کر دیا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد آڈیو ڈائری کا آغاز کیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ہی دیر قبل آڈیو ڈائری شیئر کی گئی ہے جسے اداکارہ کی جانب سے ”میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ“ قرار دیا گیا ہے۔
شیئر کی گئی آڈیو ڈائری میں دیپیکا کا کہنا تھا کہ 2020 جب ہر ایک کے لیے ایک غیر یقینی صورتحال کا وقت تھا میرے لیے شکر گزاری کا وقت بھی تھا۔
انھوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ 2021 ہر ایک کے لیے اچھی صحت اور ذہنی سکون لے کر ا?ئے گا۔