سابق وفاقی وزیر نے کورونا وبا کے دوران حرمین شریفین میں مناسب انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کو سراہا

سابق وفاقی وزیر نے کورونا وبا کے دوران حرمین شریفین میں مناسب انتظامات کرنے ...
سابق وفاقی وزیر نے کورونا وبا کے دوران حرمین شریفین میں مناسب انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کو سراہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے سعودی عرب کی طرف سے کورونا وبا کے دوران حرمین شریفین میں عبادت کو آسان اور ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی العہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اور انکی حکومت کی اسلام اور مسلمانوں سے محبت کی عکاس ہے جو وہ سالہا سال سے انجام دیتے آ رہے ہیں۔

شہباز چوہدری نے کہا کہ سعودی قیادت حرمین شریفین کی خدمت اور اسکو وسعت اور زائرین کے لیے سہولتیں اور عبادات میں آسانیاں بہم پہنچانے کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں اور ہم یہاں رہنے والے تارکین نہ صرف اسکو سراہتے ہیں بلکہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی سعودی عرب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی فرمائے اور سعودی قیادت کے اسلام اور مسلمانوں کے لیے محبت و پیار و یگانگت میں مزید اضافہ فرمائے۔

سابق وفاقی وزیر شہباز چوہدری نے سعودی عرب کی طرف سے جذبہ انسانی ہمدردی کے تحت کووڈ 19 ویکسین کی بلا تفریق مواطنین اور غیر مواطنین کو بلا معاوضہ “فری” فراہمی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ انسانی قدروں کی عزت افزائی بھی ہے جسکے لئیے مواطنین کے ساتھ ساتھ غیر مواطنین خاص طور پر یہاں قیام پزیر پاکستانی کمیونٹی بھی مشکور و مغفور ہیں اور مملکت کی سربلندی کے لئے دعا گو ہیں۔