سال نو کے آغاز پر شہریوں کے لئے بڑی سہولت،ٹریفک چالان گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشن سے ادا ہوسکیں گے

سال نو کے آغاز پر شہریوں کے لئے بڑی سہولت،ٹریفک چالان گھر بیٹھے موبائل ...
سال نو کے آغاز پر شہریوں کے لئے بڑی سہولت،ٹریفک چالان گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشن سے ادا ہوسکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیف سٹی اتھارتی کی جانب سے سال نو پر پنجاب کی عوام کیلئے بڑی سہولت متعارف کرواتے ہوئے  الیکٹرانک چالان آن لائن ادائیگی سسٹم کا افتتاح کردیاگیا،آن لائن ادائیگی سسٹم کا افتتاح آئی جی پنجاب انعام غنی نے کیا۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہری اب  موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے الیکٹرانک چالان ادا کر سکیں گے،شہری 23بینکوں کی موبائل بینکنگ، 28بینکوں کی برانچزاور21بینکوں کے اے ٹی ایم میں چالان اداکرسکیں گے ،شہری ایزی پیسہ، جاز کیش،یو بی ایل اومنی اور ٹی سی ایس کے ذریعے بھی چالان ادا کر سکتے ہیں،ای چالان آن لائن ادائیگی نظام کی افتتاحی تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں منعقدہوئی،مینیجنگ ڈائریکٹر راؤ سردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسرمحمد کامران خان نے شرکا کو بریفنگ دی،تقریب میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  اظفر منظوراور چیف ٹریفک پولیس آفیسر سید حماد عابدبھی شریک ہوئے۔ 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ ای چالان کی آن لائن ادائیگی سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا.
آن لائن ادائیگی سے کورونا میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مدد ملے گی،پولیس کے بہترین افسران سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات کیے،سیف سٹیز اتھارٹی کرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ میں مددگار ثابت ہورہی ہے،پنجاب پولیس عوام کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،پکار15، ای خدمت مراکز اور ای چالان نظام عوام کی سہولت کیلئے بہترین اقدامات ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -