بیٹے نے والدہ اور ملازم کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے سپرے ہائی وے کے قریب بیٹے نے والدہ اور ملازم کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق شمائل نامی نوجوان نے اپنی والدہ اور ملازم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ دونوں جاں بحق ہوگئے۔ ان کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سلمہ نامی خاتون، ملازم فاروق شامل ہیں جبکہ ملزم کی شناخت شمائل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔