قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر نے عہدے کا چار ج سنبھال لیا

قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر نے عہدے کا چار ج سنبھال لیا
قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر نے عہدے کا چار ج سنبھال لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے چیف سلیکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے، محمد وسیم کی پہلی ذمہ داری جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی جانے والی سیریز کیلئےٹیم کا انتخاب ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد وسیم نے مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، اس اہم عہدے پر تعینات ہونے کے بعد محمد وسیم ناردرن کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں، ناردرن کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیا کوچ تعینات کیا جائے گا،اس کے علاوہ تمام صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال انیس دسمبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو  کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا، دونوں عہدیداران کی تعیناتی تین سال کے لیےکی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -