پاک فوج کے خلاف بات کرنے والی سیاسی جماعتوں کو شیخ رشید نے خبردار کردیا

پاک فوج کے خلاف بات کرنے والی سیاسی جماعتوں کو شیخ رشید نے خبردار کردیا
پاک فوج کے خلاف بات کرنے والی سیاسی جماعتوں کو شیخ رشید نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو این جی او ز سیاست میں ملوث پائی گئیں اُن کے خلاف نوٹس لیا جارہا ہے،پاک افواج کے خلاف کسی کو سازش اور بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دورہ پشاور کے دوران صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئےوزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر ملک میں عسکری اداروں کے خلاف سازشیں کرنے آزادی نہیں،سیاسی جماعتوں کے تمام عسکری ونگز ختم کرنے پرغور کررہے ہیں ،پندرہ سال سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈ اکیا جارہا ہے تاہم اب  پاک افواج کے خلاف بات کرنے اور کسی کو سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کو بند گلی میں لے جانے کا پلان ہے،ان کا قومی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا ، دوراندیش سیاست دان مذاکرات کے دورازے کبھی بند نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان سے کہتاہوں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا۔

مزید :

قومی -