سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی بہتری کی جانب گامزن، آمدن میں ریکارڈ اضافہ

سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی بہتری کی جانب گامزن، آمدن میں ریکارڈ اضافہ
سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی بہتری کی جانب گامزن، آمدن میں ریکارڈ اضافہ
سورس:   File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی میں بہتری آئی ، دسمبر میں سندھ ریونیو کی آمدن 25 فیصد بڑھی۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سندھ ریونیو بورڈ کی آمدن میں 16فیصداضافہ ہوا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں سندھ ریونیو بورڈ کی آمدنی 57.02ارب روپے رہی,رواں مالی سال آمدن کا ہدف 135 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ 

واضح رہے مالی سال2019 کی پہلی ششماہی میں 49.2 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی اور دسمبر میں 11ارب 75کروڑ روپے جبکہ دسمبر 2019 میں نو ارب 39 کروڑ40لاکھ روپےکاریونیو حاصل ہواتھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -