لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم آج (جمعہ کو)رات پنجاب میں داخل ہوگا،آئندہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی، بارشوں کی وجہ سےدرجہ حرارت مزید گرے گا جبکہ دھند میں بھی اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے اس سال سردیوں کی بارشیں گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہوں گی,  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصورمیں بارش متوقع ہے، راولپنڈی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین اور  سیالکوٹ میں موسلادھار بارش  متوقع ہے۔

مزید :

قومی -