کراچی میں 13سالہ بچی کی غیر اخلاقی تصویریں بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار 

کراچی میں 13سالہ بچی کی غیر اخلاقی تصویریں بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم ...
کراچی میں 13سالہ بچی کی غیر اخلاقی تصویریں بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل نے گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کرکے13سالہ بچی کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والے ملزم عبدالقدیم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ’جیونیوز‘ کے مطابق گرفتار ملزم عبدالقدیم نے بچی کی تصاویر اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم  کا مطالبہ کیا۔ملزم نے رقم نہ دینے پر بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ بچی کی والدہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیااور اس کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کے موبائل سے متاثرہ بچی کی تصاویر بھی ملی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -