سندھ میں ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کا اہم جماعت سے مدد مانگنے کا فیصلہ

سندھ میں ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کا اہم جماعت سے مدد مانگنے کا فیصلہ
سندھ میں ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کا اہم جماعت سے مدد مانگنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ میں ہونے والے  ضمنی انتخابات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے تعاون لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘  کے مطابق سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مدد کے حوالے سے  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جی ڈی اے کے رہنماؤں سے جلد ہی ملاقات کریں گےاور ضمنی انتخاب بارے مل کر حکمت عملی طے کی جائے گی ۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی ملیر اور سانگھڑ کے ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے قیادت سےحمایت اور سپورٹ کی درخواست کرے گی،اِن حلقوں میں ہمارے دونوں اُمیدوار مضبوط ہیں اور اُن کی جیت  کے لئے پر امید ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ضمنی انتخاب کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -