نواز شریف کے پلیٹ لٹس کس وجہ سے کم ہیں ؟علی امین گنڈاپور نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی متوالے تلملا اٹھیں 

نواز شریف کے پلیٹ لٹس کس وجہ سے کم ہیں ؟علی امین گنڈاپور نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
نواز شریف کے پلیٹ لٹس کس وجہ سے کم ہیں ؟علی امین گنڈاپور نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی متوالے تلملا اٹھیں 

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے عوام کو اپوزیشن کا ’خون‘ لگوانے سے پرہیز برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے باعث نواز شریف کا خون خشک ہے اور اسی وجہ سے اب اُنکے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے چوری نہیں کی تو اداروں کو دھمکیاں کیوں دے رہے ہیں ؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھیلیسمیا کےمریض بچوں کےلئےخون عطیہ کرنے سےمتعلق آگاہی مہم کےدوران  علی امین گنڈا پور نےخون کاعطیہ دیتے ہوئےسابق وزیراعظم نوازشریف،مولانا فضل الرحمان اوراپوزیشن پرتنقید کی اورعوام کواپوزیشن کاخون لگوانےسےپرہیز برتنےکےمشورے دیئے،اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے دلچسپ  تبصروں کے باعث  کیمپ قہقہوں سے گونجتا رہا ۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احتساب کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کاخون خشک ہے،ان کےپہلے بھی پلیٹ لٹس گرگئےتھےلیکن اب تو احتساب کےخوف سےاُن کاخون خشک ہوتاجارہا ہے۔علی امین گنڈاپورنےعوام کومولانافضل الرحمان اوراپوزیشن کےدیگررہنماؤں  کےخون کاعطیہ لینےسےاجتناب برتنے کا مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ موقع پرست سیاستدانوں نے ہمیشہ ملک و قوم  کا پیسہ لوٹا اور حرام رزق سے اپنے خزانے بھرتے رہے،مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کیلئے آزادی مارچ کیا، قوم جانناچاہتی ہےآپ نےچوری نہیں کی تو اداروں کودھمکیاں کیوں دےرہے؟ مولانا شیرانی نےکہا کہ فضل الرحمان خودسلیکٹڈ ہیں،مولانافضل الرحمان کواپنی چوری کا حساب دینا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ لاکھ کوششوں کے باوجود کرپٹ اپوزیشن عمران خان کے خلاف ناکام رہے گی،لانگ مارچ کے نعروں اور استعفوں کی دھمکیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -