پناہ گاہوں کے بعد وزیراعظم کا غریبوں کے لیے ایک اور تحفہ 

پناہ گاہوں کے بعد وزیراعظم کا غریبوں کے لیے ایک اور تحفہ 
پناہ گاہوں کے بعد وزیراعظم کا غریبوں کے لیے ایک اور تحفہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) غریب اور مستحق افراد کے لیے پناہ گاہوں کے بعد ایک اور بڑی سہولت،  وزیراعظم عمران خان نے  ترنول پناہ گاہ میں ایزی شفاء کا افتتاح کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال کے پہلے دن  اسلام آباد میں ترنول پناہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ اُنہوں نے وہاں موجود مسافروں اور مزدوروں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پناہ گاہ میں سہولتوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے کھانے کے معیار اور سہولیات کے متعلق دریافت کیا جبکہ ترنول پناہ گاہ میں ایزی شفاء کا افتتاح بھی کیا۔ ایزی شفاء کے تحت ترنول پناہ گاہ میں آنے والے افراد کو آن لائن ڈاکٹرز اور طبی معائنے کی سہولت حاصل ہو  گی۔