کورونا وائرس کا خاتمہ کب ہوگا؟ روحانی علاج کرنے والوں نے بڑی پیشنگوئی کردی

کورونا وائرس کا خاتمہ کب ہوگا؟ روحانی علاج کرنے والوں نے بڑی پیشنگوئی کردی
کورونا وائرس کا خاتمہ کب ہوگا؟ روحانی علاج کرنے والوں نے بڑی پیشنگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءنے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہر ایک زبان پر یہی سوال ہے کہ اس آفت سے کب نجات ملے گی اور زندگی واپس اپنی ڈگر پر آئے گی۔ اب جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے روحانی علاج کرنے والے ماہرین نے اس حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان روحانی ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکا 2021ءمیں دنیا سے خاتمہ ہو جائے گا۔ 
جیرو اوسکو نامی روحانی ماہر نے مذکورہ پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ”2021ءآ رہا ہے، یہ وباءغائب ہو جائے گی، یہ غائب ہو جائے گی، یہ پرسکون ہو جائے گی۔“ پیرو کے روحانی ماہرین نے یہ پیش گوئی ہر سال کی طرح دارالحکومت لیما میں ہونے والے اپنے اجتماع میں کی، جس میں وہ ہر نئے سال کے لیے پیش گوئیاں کرتے ہیں۔ اس بار ان روحانی ماہرین نے نومنتخب امریکی صدر کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعاکی جبکہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو سمیت کئی سیاستدانوں کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے ان روحانی ماہرین نے اپنے طریقے سے انہیں سزا دی۔