آدمی نے خود کو مردانگی سے محروم کر کے اسے ٹوائلٹ میں فلش کردیا، انتہائی افسوسناک واقعہ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی نے اپنا عضو مخصوصہ کاٹ کر ٹوائلٹ میں فلش کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نیویارک میں پیش آیا ہے جہاں یہ آدمی ذہنی عارضے میں مبتلا تھا اور اسی کے سبب اس نے اپنے آپ کو مردانگی سے محروم کر لیا۔ اس 50سالہ آدمی کے ’روم میٹ‘ نے صبح بارہ بجے کے قریب پولیس کو کال کی اور واقعے کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو اس آدمی کو کٹے ہوئے عضو کے ساتھ خون میں لت پت پایا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر اور سکیزوفرینیا جیسی ذہنی بیماریوں میں مبتلا تھا اور اس نے کئی ماہ سے ان بیماریوں کی دوا کھانی ترک کر دی تھی جس کی وجہ سے اس میں خود کو نقصان پہنچانے کی خو غالب آ گئی اور اس نے اپنا عضو کاٹ کر ٹوائلٹ میں فلش کر دیا۔ آدمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔