فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا افراد کو آدمی نے اس عادت سے چھٹکارا پانے کا طریقہ بتادیا

فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا افراد کو آدمی نے اس عادت سے چھٹکارا پانے کا ...
فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا افراد کو آدمی نے اس عادت سے چھٹکارا پانے کا طریقہ بتادیا
سورس: Tiktok/themindsetcoachuk

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی لت انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر انتہائی مضراثرات مرتب کرتی ہے۔ اب ایک لائف کوچ نے اس قبیح لت سے نجات پانے کا ایک طریقہ لوگوں کو بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پاﺅل شیپرڈ نامی اس ماہر نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے بتایا کہ ”فحش فلمیں دیکھنے کی لت کئی پہلوﺅں سے انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتی اور انہیں تباہ کرتی ہے۔ یہ انسان کی جنسی صحت کو بھی تباہ کر ڈالتی ہے۔ اس لت میں مبتلا شخص کا ذہن اپنی ’وائرنگ‘ اس نئے طریقے سے کرنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ آدمی حقیقی انسان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی بجائے فحش فلمیں دیکھنے کو ترجیح دینے لگتا ہے۔ اس کے بعد عضو مخصوصہ کی کجی و لاغری، ذہنی پریشانی، جنسی تعلق میں کمزوری اور دیگر ایسے عارضوں کی شروعات ہوتی ہے۔“
پاﺅل شیپرڈ نے بتایا کہ ”اگر آپ کو فحش فلموں کی لت سے نجات حاصل کرنی ہے تو آپ کو اپنے ذہن کو ’ری سٹارٹ‘ کرنا پڑے گا۔ ذہن کو ری سٹارٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ فحش فلموں سے مکمل طور پر خود کو دور کر لیں، فحش فلموں یا ان کی وجہ سے لاحق ہونے والے کسی بھی عارضے پرہونے والی شرمندگی سے گریز کریں اور اس لت کا علاج کروائیں۔ اپنے فون اور دیگر ڈیوائسز پر فحش اشتہارات کو نمودار ہونے سے روکیں۔ فحش فلمیں دیکھنے اور خودلذتی کی لت عام طور پر ذہنی پریشانی سے نجات کا سبب ہوتی ہیں چنانچہ خود کو ذہنی پریشانی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ورزش باقاعدگی سے کریں اور خود کو پرسکون رکھنا سیکھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -