وہ پاکستانی جو دبا کر بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن بل ایک پیسہ بھی نہیں دیتے، خرچہ ہماری اور آپ کی ’جیب‘ سے جاتا ہے

وہ پاکستانی جو دبا کر بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن بل ایک پیسہ بھی نہیں دیتے، ...
وہ پاکستانی جو دبا کر بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن بل ایک پیسہ بھی نہیں دیتے، خرچہ ہماری اور آپ کی ’جیب‘ سے جاتا ہے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عام شہریوں کے لیے بجلی کا بل ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں ہوتا لیکن ریلوے ملازمین وہ ’خوش نصیب‘ پاکستانی ہیں جو دبا کے بجلی استعمال کرتے ہیں اور بل میں ایک پیسہ نہیں دیتے بلکہ ان کا بل ہماری جیبوں سے جاتا ہے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے ان کی یہ مفت خوری ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ریلوے کالونیوں میں آئندہ چار ماہ کے اندر 25ہزار سے زائد بجلی کے میٹر نصب کیے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ریلوے کالونیوں میں سرے سے بجلی کے میٹر ہی نہیں لگائے گئے تھے اور ان ملازمین کا بجلی کا بل محکمے کے کھاتے پڑ جاتا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یہ احکامات وزیرریلوے اعظم سواتی کی طرف سے ایک رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔ وزیرریلوے نے اپنی اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر نہ ہونے کی وجہ سے محکمے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ اگر ان کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگا دیئے جائیں تو ایک اندازے کے مطابق محکمے کو سالانہ اڑھائی ارب روپے سے زائد کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -