جنوبی کوریا کے صدر کا نئے سال کے آغاز پر ملک کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ
کوریا (رضا شاہ) نئے سال کے آغاز پر جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے زمینی ، سمندری اور ہوائی ملکی دفاع کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔
تفصیل کے مطابق انہوں نے آج دو گھنٹے تک E-737 پیس آئی نامی نگران جہاز سے تیاریوں کا معائنہ کیا۔ صدارتی دفتر نے بتایا کہ صدر مون نگران طیارے میں سوار ہونے والے پہلے کمانڈر ان چیف ہیں اور 2021 کا ایسا آغاز اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ سلامتی کے بغیر کوئی امن نہیں ہوسکتا ہے۔ مون جے ان نے اہم فوجی دستوں کے کمانڈروں کے ساتھ بھی فون پر بات کی۔ انہوں نے چوبیس گھنٹے تیاری کو برقرار رکھنے پر فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔