وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرک  میں مسمار کئے گئے مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا

   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرک  میں مسمار کئے گئے مندر کو دوبارہ تعمیر ...
   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرک  میں مسمار کئے گئے مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےکرک کے علاقے ٹیری میں مشتعل ہجوم کی طرف سے مسمار کئے گئے مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہاہےکہ صوبائی حکومت منہدم مندر کی جلد تعمیر کو یقینی بنائے گی، جس کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے اقلیتی حقوق کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل نے ملاقات کی اور کرک واقعہ سےمتعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا، اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کرک واقعے کو انتہائی قابلِ مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئےکہا کہ صوبائی حکومت واقعہ میں ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،اس سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کو ضروری احکامات جاری کئے جا چکے ہیں ا ور واقعہ میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی اورحکومت کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔ کمیشن کے چیئرمین شعیب سڈل اور رمیش کمار نے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -