موٹروے پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے لاہور،موٹروےایم ٹو لاہور سے لیکر پنڈی بھٹیاں اور موٹر وے ایم تھری کو لاہور سے سمندری,موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس سیدعمران احمد کےمطابق قومی شاہراہ پر ٹھوکر ، چوہنگ، مراکہ، شام کی بھٹیاں،مانگا منڈی، پتوکی، جمبراور پھول نگر میں شدید دھند ہے۔موٹر وے پرسفرکرنےوالے گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،عوام سے گذارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں جبکہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔موٹروے پر سفر کرنے والے افراد معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں جبکہ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔